کراچی : گلستان جوہر سے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ بیٹی گھروں پر کام کرتی ہےاور اپنا کام ختم کر کے والدہ کے بنگلے آجاتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
شارع فیصل پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں کہا گیا کہ ڈرائیور ہوں، اہلیہ اور بیٹی گھروں میں کام کرتی ہیں۔
- Advertisement -
مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ میری اہلیہ کےبنگلے کے رہائشی حج کیلئے گئے ہوئے ہیں، گیارہ جون کی صبح بیٹی کو اہلیہ کے پاس چھوڑا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا کہ بیٹی اپنا کام ختم کر کے والدہ کے بنگلے آجاتی تھی، سی سی ٹی وی میں بیٹی کواکیلئے بنگلے سے باہر جاتا دیکھا گیا، اغوا کا شبہ ہے، پولیس بیٹی کو تلاش کرنے کے بجائے مجھے پریشان کررہی ہے۔