تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

امریکہ : 16سالہ پاکستانی لڑکا کڑور پتی بن گیا

سیاٹل: امریکا میں ہونے والے ’’ڈوٹا ٹو‘‘ نامی بین الاقوامی گیمنگ ٹورنامنٹ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ شمائل حسن نےلاکھوں ڈالر جیت لئے۔

سیاٹل میں ہونے والے اس اعصاب شکن مقابلے میں فلور پر موجود مداحوں نے اپنے پسندیدہ گیم کرداروں کا روپ دھارکر شمائل کی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اور آخرکار ان کی ٹیم چیمپئین قرار پائی اور انہوں نے اپنے دشمن کو اس آن لائن گیم میں شکست دیدی، جس کے بعد وہ لاکھوں ڈالر کے حقدار ہوگئے جن کی پاکستانی روپوں میں قیمت 10 کروڑ سے زائد ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکا میں منعقدہ مقابلے میں شامل ہونے والی ٹیم کا نام ’’ایول جینیئس‘‘ تھا جن میں اس کے علاوہ چار گیمرز اور بھی شامل تھے، یہ مقابلے 6 روز تک جاری رہے جن میں بلاؤں سے لے کر بونوں تک کے کردار ایک دوسرے کو گھونسے لگاتے، آگ کی گیندیں اور بجلی کے کڑاکے برساتے نظر آتے رہے، اس شاندار مقابلے کو دیکھنے کے لیے 17 ہزار افراد موجود تھے اوراس بار جیتنے والوں کو 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم دی گئی ہے۔

 فتح یاب ہونے کےبعد شمائل حسن کا کہنا تھا کہ جیتنا ان کے لیے سب کچھ تھا کیونکہ ان گیمز کے لیے انہوں نے اپنی سائیکل تک فروخت کردی تھی۔

ڈوٹا ٹو ایک مشہور آن لائن گیم ہے، اس گیم کو ایک وقت میں کئی لوگ کھیل سکتے ہیں، اس میں 2 ٹیمیں ایک دوسرے کے مراکز کو تباہ و برباد کرتی ہیں۔ ہرماہ لاکھوں لوگ اس گیم میں حصہ لیتے ہیں۔

اس بار کے مقابلے میں امریکا، چین، کوریا، روس اور دیگر ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا ، شمائل امریکی ٹیم کا حصہ تھے، جسے فتح کے بعد 66 لاکھ ڈالر کا اول انعام ملا ، واضح رہے کہ یہ مقابلے امریکا میں گزشتہ 5 سال سے منعقد ہورہے ہیں اور پہلے سال اس کی مجموعی رقم ایک ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -