تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایفل ٹاور کی اونچائی میں تبدیلی، وجہ کیا بنی؟

پیرس: دنیا بھر میں پیرس شہر کی پہنچان ایفل ٹاور کی اونچائی میں 6 میٹر کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایف ٹاور کے اوپر ایک نیا ڈیجیٹل ریڈیو اینٹینا نصب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹاور کی اونچائی 6 فٹ(19.69 فٹ) بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریڈیو اینٹینا ہیلی کاپٹر کی مدد سے لگایا گیا جس کے بعد آئفل ٹاورکی لمبائی میں چھ میٹر اضافہ ہوا، اس سے قبل ایفل ٹاور کی 324 میٹر تھی جو اب بڑھ کر 330 تک جاپہنچی۔

واضح رہے کہ یہ مشہور ٹاور 19ویں صدی کے آخر میں صدر میں انجینئر گستاؤ ایفل نے تعمیر کیا تھا، یہ اس وقت میں دنیا کی سب سے اونچی انسانی تعمیر تھی۔Image

ایفل ٹاور لوہے سے بنے ایک مینار کا نام ہے، جو فرانس کے شہر پیرس میں دریائے سین کے کنارے واقع ہے،اس کی تعمیر میں لوہے اور اسٹیل کے 18,000ٹکڑوں کا استعمال کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر 25لاکھ کیلوں کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔بنیادوں میں 40فٹ تک پتھر اور لوہا بھرا گیا اور 12ہزار لوہے کے شہتیر کام میں لائے گئے۔

یہ مینار چار شہتیروں پر کھڑا ہے، جن میں سے ہر ایک 279مربع فٹ رقبہ گھیرے ہوئے ہے۔ اس میں استعمال ہونے والے لوہے اور اسٹیل کا مجموعی وزن 7,300ٹن ہے۔

اس کے چاروں طرف ستونوں کے درمیان ایک محراب بنی ہوئی ہے، جس کے تین پلیٹ فارم یا منزلیں ہیں۔ پہلا پلیٹ فارم 189فٹ، دوسرا 380 اور تیسرا سطح زمین سے 906فٹ بلند ہے۔ اس کی چوٹی پر موسمیاتی رسدگاہ اور ریڈیو ٹیلی ویژن کے انٹینے نصب ہیں۔

Comments

- Advertisement -