تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘برطانوی وزیراعظم پر پابندی عائد کردی گئی’

ماسکو: روس نے برطانوی وزیر اعطم بورس جانسن سمیت اعلیٰ حکام پر پابندی عائد کردی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، وزیر خارجہ الزبتھ ٹورس، وزیر دفاع بین والیس سمیت اعلیٰ حکام کی روس میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ برطانیہ کے کل 13 حکام پر پابندی لگائی گئی ہے اور مستقبل قریب میں سیاستدانوں اور برطانوی اراکین پارلیمنٹ پر بھی پابندی لگانے کی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے روس کے خلاف بالخصوص اس کے اعلیٰ حکام پر پابندی لگانے کی کارروائی کے رد عمل کے طور پر برطانوی حکومت کے اہم اراکین اور کئی سیاست دانوں کے روس میں داخل ہونے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق سی آئی اے سربراہ کا بیان

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئی پابندیاں روس کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے اور روسی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے اور سیاسی مہم چلانے کے رد عمل کے طور پر لگائی گئی ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ نے برطانیہ پر یوکرین کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یوکرین کو مہلک ہتھیار بھیج کر اور روس کے خلاف پابندیاں لگا کر دوسرے ممالک کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، برطانوی حکام کو روسو فوبیا ہو گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -