The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں 168 نئے کرونا کیسز رپورٹ

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے 168 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 356 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 13 ہزار 914 ہوگئی ہے۔

ترجمان سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا کے 168 نئے مریض سامنے آئے ہیں،کرونا سے پنجاب میں اب تک 234 اموات ہوئیں جبکہ وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4720 ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 151247ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 ہو گئی، 803 جاں بحق

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 803 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 37,218 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 26 ہزار 260 ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں