تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

مہاجرین کا معاملہ، 17 افغان تارکین وطن جرمنی بدر کردیے گئے

برلن: جرمنی میں مہاجرین کے ہاتھوں دہشت گردی کے واقعات سنگین ہوگئے، جرمن حکام نے 17 افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمن حکام نے 17 افغان مہاجرین کے ایک گروہ کو جرمنی سے افغانستان ڈی پورٹ کیا ہے جو اپنے ملک کے دارالحکومت کابل پہنچ چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں تارکین وطن کے ہاتھوں جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم حکام نے غیر قانونی طور پر جرمنی میں داخل ہونے ان 17 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا ہے۔

خیال رہے کہ دسمبر سن 2016 سے اب تک جرمنی سے افغانستان ڈی پورٹ کیے جانے والے تارکین وطن کا یہ سولہواں گروپ ہے، اعداد وشمار کے مطابق اب تک تقریباً 366 افغان مہاجرین ڈی پورٹ کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جرمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی شہری کے قتل کے شبے میں دو افغان باشندوں کو گرفتار کیا تھا۔

جرمنی: قتل کے شبے میں دو افغان باشندے گرفتار

دونوں گرفتار افغان شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بائیس سالہ جرمن شہری کو گذشتہ روز جرمنی کے شہر کوٹھن میں قتل کیا تھا۔

دوسری جانب جرمن شہری کی ہلاکت کے بعد بائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے گروہوں کی جانب سے سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے، اور ایک بڑے مظاہرے کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایک جرمن خاتون کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا، اس حملے میں بھی ایک ایران تارکین وطن کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئیں تھے۔

Comments

- Advertisement -