پیر, جون 8, 2026
اشتہار

نئی دہلی: ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے بچے سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقع ہوٹل ارپت میں علی الصبح 4 بجےاچانک آگ لگ گئی، افسوس ناک واقعے میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ریسکیو اہلکاروں نے بڑی تعداد میں ہوٹل میں پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔

پولیس حکام کے مطابق آگ صبح چار بجے لگی جب ہوٹل میں مقیم افراد سو رہے تھے، آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ممبئی: عمارت میں آگ لگنےسے14 افراد ہلاک

یاد رہے کہ 29 دسمبرکو ممبئی کے صنعتی علاقے میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر2016 کو بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں