تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

امریکا میں گذشتہ دس ہفتوں کے دوران 17 پولیس افسران کا قتل

واشنگٹن: ریاست ہائے متحدہ امریکا میں گذشتہ دس ہفتوں کے دوران 17 پولیس افسران کو گولیاں مارکر قتل کردیاگیا، ہلاک ہونے والے افسران میں سے چھ اہلکار پچھلے ہفتے گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں 2018 کے شروع ہوتے ہی دس ہفتوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 17 افسران کو ڈیوٹی کے انجام دیتے وقت گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے چھ اہلکارروں کو پچھلے ایک ہفتے میں قتل کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سربراہ کریگ فلوڈ کہتے ہیں کہ’یہ خطرناک اموات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ امریکا کے پولیس اہلکاروں کو ہرروزعوام کی حفاظت اور خدمت کےلیے کتنے خطرات کا سامنا پڑتا ہے‘ لیکن ان کے جذبات اور خدمات کو کبھی سراہا نہیں گیا‘۔

یہ فہرست گذشتہ دس ہفتوں میں قتل ہونے والے امریکی پولیس اہلکاروں کی ہے۔ جنہیں امریکا کی مختلف ریاستوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

کرسٹوفر رین مارٹن

میسوری پولیس کی ہیلپ لائن 911 پر ایک کا ل موصول ہوئی جس پر دو خواتین کے چلانے کی آواز آرہی تھی ۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹر نے مطلوبہ جگہ کا پتہ لگایا’تاہم وہ پتہ غلط ثابت ہوا‘اور اس پتے پر جانے والےمیسوری پولیس کے 30 سالہ افسر کرسٹوفر رین مارٹن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

مجاہد رمیز الدین

مجاہد رمیز الدین 21 فروری کو اپنے گھر میں موجود تھے جب ان کے پڑسی نے گھریلو تنازعے کو حل کروانے کےلیے رمیزسے مدد طلب کی، متاثرہ پولیس افسر مدد کےلیے پڑوسی کے گھر پہنچا تو اندرموجود ایک شخص نے شاٹ گن سے فائرنگ کرکے رمیز کو قتل کردیا۔

جسٹن بلّا

الاباما کی پولیس ہیلپ لائن پر فون آیا کہ رہائشی علاقے میں خاتون کا قتل ہوا ہے۔ بلّا جب جائے وقوع پر پہنچا اور متاثرہ خاتون کے سابق شوہر سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس شخص نے جسٹن بلّا کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

میکاہ فلک

فلک اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کولوراڈو کے علاقے ایل پاسو کاؤنٹی میں 5 فروری کو چوری ہونے والی گاڑی کی تلاش میں مصروف تھے کہ 34 سالہ فلک اور ان کے دیگر ساتھیوں پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فلک موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

چیز میڈوکس

26 سالہ میڈوکس 8 فروری کو جورجیا کےچھوٹے سے علاقے لوکست گروو میں اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران ملزم کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

پاؤل باؤر

پاؤل باؤر 13 فروری کو ڈاؤن ٹاؤن شکاگو سے مدد کےلیے موصول ہونے والی کال بعد مذکورہ جگہ پر پہنچے تو 31 سالہ ویٹیرین شخص نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

اریک جوئرینگ، انتھونی مورولی

اریک جوئرینگ اور انتھونی مورولی کو 10 فروری کو پولیس ہیلپ لائن911 پر گھریلو بدعنوانی کے حوالے ہنگامی کال موصول ہوئی اور جب دونوں افسران مدد کی غرض سے ویسٹر وائیل میں واقع اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو اندر موجو د افراد نے 39 سالہ جوئرینگ اور 54 مورولی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

کرسٹوفر ہل

کرسٹوفر ہل 18 جنوری کو پنسلوانیا کے علاقے ہیرسبرک میں ممکنہ دہشت گردی میں ملوث خاتون کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ کسی گھر کے اندر خاتون کے ساتھی نے فائرنگ شروع کردی جس کے باعث 45 سالہ کرسٹوفر ہل ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ لاس اینجلس پولیس سے تعلق رکھنے والے اسٹیون بلینگر کو کیلیفورنیا کے علاقے رالینڈ ہائیٹس میں،ہیتھ گم کو کولوراڈو کے علاقے تھورن ٹن میں، گلین ڈوس کو مشی گن سٹی میں، مائیکل ڈوتی کو ساؤتھ کیرولینا میں،ڈیوڈ شیرّاڈ کو ٹیکساس جبکہ دانیل اے میک کارٹنی کو وانشگٹن میں دوران ڈیوٹی گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -