تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی میں بیٹے نے دوران نماز ماں کو قتل کردیا

کراچی: شہر قائد کے علاقہ سعود آباد میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سوتیلے بیٹے نے ماں کو دوران نماز چھری کے وار سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ سعود آباد میں آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب گھر میں اظہرہ نامی خاتون کو سوتیلے بیٹے نے دوران نماز چھری کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے قتل میں ملوث 17 سالہ ملزم زین کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، واقعہ کے وقت گھر میں مقتولہ، ملزم اور اس کا چھوٹا بھائی موجود تھے۔

والد نے پولیس کو بتایا کہ آج چھوٹے بیٹے کی سالگرہ تھی، اظہرہ نے زین کو کیک لانے کیلئے پیسے دیئے، زین کیک کے بجائے چھری لے آیا، اور اس سے ماں کو قتل کردیا۔

مقتولہ کے شوہر کامران کا کہنا تھا کہ زین آئے روز گھر میں جھگڑا کیا کرتا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی ماں کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، 18 سالہ ملزم بیٹے کو اپنی والدہ کے کردار پر شک تھا، اسی بنیاد پر ملزم نے چھری کے وار سے والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ملزم نے والدہ کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینےکی کوشش کی تھی۔

Comments

- Advertisement -