تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کینیڈا: پاکستانی نژاد طالبہ ٹورنٹو یونیورسٹی کی کم عمر ترین گریجویٹ بن گئی

کینیڈا: پاکستانی نژاد کینڈین طالبہ سکینہ رضوی نے ٹورنٹو یونیورسٹی سے کم عمری میں گریجویشن کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 17 سالہ سکینہ ٹورنٹو یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور انہوں نے حال ہی میں امتیازی نمبروں کےساتھ گریجویشن کر کے کم عمر گریجویٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

سکینہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی بہت ذہین تھی اور انہیں یقین تھا کہ بیٹی تعلیمی میدان میں بڑی کامیابیاں سمیٹے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ گریجویشن کرنے پر ہم سب خوش ہیں مگر کم عمری میں کرنے کے اعزاز نے اس خوشی کا لطف دوبالا کردیا۔

مذکورہ طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں گی اور ماسٹرز کے لیے داخلہ لیں گی تاکہ اچھی تعلیم حاصل کر کے اس شعبے میں نہ صرف نام روشن کریں بلکہ لوگوں کی خدمت بھی کریں۔

کینڈا کے میڈیا نے سکینہ رضوی کی خبر کچھ اس طرح بریک کی کہ جس عمر میں لوگ یونیورسٹی جاتے ہیں طالبہ نے گریجویشن بھی کرلیا۔

مقامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے سکینہ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے طور پر ہمیشہ اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور کبھی میں محنت سے نہیں گھبرائی کیونکہ مجھے بہت سی کامیابیاں حاصل کرنی ہیں‘۔

سکینہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلامک اسکول سے اپنا میٹرک مکمل کیا، جب مزید تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا تو  بہت سے سوالات ذہن میں پیدا ہوئے مگر میں اُن سے نہیں گھبرائی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کم عمری کی وجہ سے میری والدہ ساتھ یونیورسٹی آتی تھیں اور وہ کلاسز کے دوران اندر ہی موجود رہتی تھی بعد ازاں چھٹی کے بعد ہم گھر جاتے تھے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں