تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

17 سالہ طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کرلیے

نیویارک: خلائی ایجنسی ناسا کی سیٹلائٹ کی مدد سے اسکول کے طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کر کے خلا بازوں کو حیران کردیا۔

ناسا کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ ’کوکیر‘ ہائی اسکول کا طالب علم ہے جس نے بطور انٹرنی ناسا میں شمولیت اختیار کی اور سیٹلائٹ سے خلاء کا جائزہ لے کر تین نئے سیاروں کی نشاندہی کی۔

خلائی ایجنسی کے خلا بازوں نے طالب علم کے دریافت ہونے والے سیاروں کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انہیں TOI 1338 کا نام دیا۔

ناسا کی رپورٹ کے مطابق نئے دریافت ہونے والے سیارے زمین سے 1300 میل کی مسافت پر ہیں اور یہ 6.9 گناہ بڑے ہیں، یہ ہر 95 روز بعد دیگر ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہیں۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ طالب علم نے ان سیاروں کی تلاش’اسٹار وارز‘ فلم کو دیکھ کر شروع کی اور وہ کامیاب بھی ہوگیا۔ دیارفت ہونے والا ایک سیارہ سورج سے دس گنا بڑا ہے اور سورج کی روشنی اس کے ایک تہائی حصے تک ہی پہنچ پاتی ہے۔

ناسا کے مطابق طالب علم نے اپنی انٹرن شپ کا آغاز گزشتہ برس ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کیا۔

کوکیر کا کہنا تھا کہ ’میں سورج اور چاند گرہن کے عمل کو بغور دیکھتا تھا، ہر بار مجھے مخصوص دائرے کے گرد دو سیارے نظر آتے تھے مگر میں حیران تھا کہ ان کے بارے میں ناسا یا کوئی خلا باز ابھی تک کچھ نہیں بتا سکا‘۔

Comments

- Advertisement -