تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈانٹ سے تنگ نوجوان نے سگے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نئی دہلی : نوجوان باپ کو قتل کرکے شواہد مٹانے کےلیے 100 مرتبہ کرائم سیریز دیکھنے کے باوجود قانون کی گرفت میں آگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں 17 سالہ سفاک نوجوان نے باپ کی ڈانٹ سے تنگ آکر اسے موت کی نیند سلا دیا، بیٹے کی سفاکیت میں ماں نے بھی بھرپور کردار ادا کی اور باپ کو قتل کرنے میں مدد فراہم کی۔

نوجوان نے باپ کو قتل کرنے سے قبل بھارتی کرائم سریز کرائم پٹرول 100 مرتبہ دیکھی تاکہ شواہد مٹاسکے اور نوجوان نے ایسا ہی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتل نے باپ کے سر پر راڈ مارنے کے بعد گلا دبا کر اسے قتل کیا اور پھر ماں کی مدد سے اسے جنگل میں لیجاکر لاش کو آگ لگادی تاکہ پولیس شناخت نہ کرسکے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مقتول منوج مشرا کئی روز تک دفتر نہیں پہنچا تو آفس والوں نے گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرانے پر زور دیا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں قتل کے تین ہفتے بعد منوج مشرا کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی۔

پولیس نے شبہ ہونے پر بیٹے سے تفتیش کی تو مجرم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے باپ کو قتل کرنے اور قتل کے شواہد مٹانے کےلیے 100 مرتبہ کرائم پٹرول سیریز دیکھی، جس کے بعد پولیس نے ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -