تازہ ترین

دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بولنگ کوچ کی اہم پیش گوئی

جمیکا: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شکست کے باوجود بولرز کی کارکردگی سے خوش، کہتے ہیں کہ چھوٹے ہدف کے باوجود بولرز نے شاندار مقابلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمیکا سے ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ اچھا ہوا، بدقسمتی سے ہم ہارے، میچ میں غلطیاں ہوتی ہیں تو ہارتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں بولرز کا دفاع کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ چھوٹےہدف کے باوجود بولرز نےشاندار کارکردگی دکھائی، جمیکا کی وکٹ پر گھاس ہوتی ہے،اگلا میچ بھی ایسا ہی ہوگاجیسا پہلا تھا۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ جمیکا میں پچ نے فاسٹ بولرزکی مدد کی، یہ اسپنرزکیلئےنہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ یاسر شاہ کو مدد نہیں ملی، لیگ اسپنر یاسر شاہ میچ ونر بولر ہیں ، جنہوں نے پاکستان کو کئی ٹیسٹ میچز جتوا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمیکا ٹیسٹ : سنسنی خیز مقابلہ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا

قومی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ میری کوچنگ کا فیصلہ پی سی بی کوکرناہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے مقابلہ کرنا ہے، بھرپور تیاری جاری ہے، کرکٹ کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ بہت بڑا مقابلہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی، ویسٹ انڈیز نے آخری وکٹ پر168رنز کا ہدف عبور کرلیا تھا۔

Comments