ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی واہگہ بارڈرکےراستے کل وطن واپس پہنچیں گے،تمام پاکستانی عزیزواقارب سےملنےکیلئےبھارت آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ورونالاک ڈاؤن کی وجہ سےبھارت میں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، بھارت میں پھنسے ایک سواناسی پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے، پاکستانی شہریوں کی واپسی واہگہ بارڈرسے ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے رشتے داروں سے ملنے بھارت جانے والےایک سواناسی پاکستانی مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ،دہلی،مہاراشٹر،ہریانہ اورپنجاب کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

یہ پاکستانی آج بھارتی پنجاب کے شہرامرتسرپہنچیں گے اورکل واہگہ بارڈرکے ذریعے پاکستان واپس آئیں گے، زرائع کا کہنا ہے کہ واپس آنیوالے پاکستانیوں کو 72گھنٹے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے وطن واپس پہنچے تھے۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا تھا اور کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور ان کے اہلخانہ کو فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں