تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ترکی: داعش سے تعلقات کا الزام، 18 مشتبہ افراد گرفتار

انقرہ: ترکی میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) سے تعلقات کے الزام میں 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبے میں 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو دو بڑے شہروں (استنبول اور ازمیر) سے حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے یہ اہم کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی تھی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دس مشتبہ عسکریت پسندوں کو ساحلی شہر ازمیز سے گرفتار کیا گیا جبکہ آٹھ مشتبہ افراد کی گرفتاری ترک شہر استنبول میں عمل میں آئی۔


ترکی کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 4 افراد جاں بحق


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے براہ راست داعش سے تعلقات ہیں جس کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، مشتبہ افراد ترکی میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے حکمت عملی بھی تیار کرر ہے تھے، داعش سے روابط رکھنے والے افراد کی مزید گرفتاریاں عمل میں آئیں گی۔

خیال رہے کہ داعش نے ترک شہر استنبول میں گذشتہ سال 1 جنوری کو دہشت گرد حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔


ترکی نائٹ کلب فائرنگ، معروف بالی ووڈ فلمساز ہلاک ہونے والوں میں شامل


واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم نے ترکی میں اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، جبکہ 2016 میں بھی داعش نے استنبول کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا جہاں ایک خود کش بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -