تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماہی گیروں کی کشتی پر عرب اتحاد کا فضائی حملہ، 18 افراد جاں بحق

صنعاء : حوثی جنگجوؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کی سمندری حدود میں ماہی گیروں کی کشتی پر فضائی بمباری کی ہے جس کی زد میں آکر 18 ماہی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کے خلاف برسرپیکا ر حوثی جنگجوؤں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں حوثیوں کی نسل کشی میں ملوث عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک کشتی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں درجن سے زائد سوار جاں بحق ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یمن کی الخوخھا نامی سمندری حدود میں ماہی گیروں کی کشتی پر فضائی بمباری کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی سربراہی میں یمن کی آئینی حکومت نصرت کے لیے جنگ کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ماہی گیروں کی کشتی پر فضائی حملے کے الزامات کو رد کرتے ہوئے حوثیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ حملہ ایران نواز حوثیوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ایرانی سرپرستی میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے حوثی جنگجو اس سے قبل بھی عام شہریوں پر اس طرح کے حملے کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 9 اگست کو یمن کے صوبے صعدہ میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے اسکول کے بچوں کی بس پر فضائی بمباری کی گئی تھی، جس کے بعد عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ مذکورہ کارروائی حوثیوں کے سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب تھا۔

ریڈ کراس کے مطابق صعدہ میں موجود ریڈ کراس کے اسپتال میں 29 بچوں کی لاشیں لائی گئی تھیں جن کی عمریں 15 برس سے کم تھیں۔ جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے 79 افراد میں بھی 56 بچے تھے۔

Comments

- Advertisement -