The news is by your side.

Advertisement

‏’کورونا کی وجہ سے 18 فیصد بچے فیل ہوئے ہیں‘‏

پشاور: وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام تراکئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے تمام بورڈز اور امتحانی نظام کو ایک ‏کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اس سال 18 فیصد بچے فیل ہوئےہیں اور کم نمبر لینے والےبچوں کو داخلہ نہ ‏ملنے پر پریشانی ہے۔

شہرام تراکئی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تمام بورڈز اور امتحانی نظام کو ایک کرنےکافیصلہ کیا ہے اور کمیٹی ‏امتحانی طریقہ کار کو دوبارہ نظرثانی کرنےکیلئے بنائی گئی ہے۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ پورے صوبے میں 23ہزار اساتذہ کو جلد بھرتی کیاجائے گا سیکنڈشفٹ اسکول کے پہلے ‏مرحلے میں 120اسکولز کا تعین کیاگیاتھا اور دوسرےمرحلےمیں180سیکنڈشفٹ اسکول شروع کردیےجائیں گے۔

شہرام تراکئی نے بتایا کہ سیکنڈشفٹ اسکولوں میں اب تک3ہزاربچوں نےداخلہ لےلیاہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں