اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

کراچی: شاہ فیصل کالونی سے کالج کی طالبہ اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شاہ فیصل کالونی سے 18 سالہ کالج کی طالبہ نائلہ اغوا ہوگئی ، پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور اغوا کی واردات سامنے آئی ، جہاں کراچی شاہ فیصل کالونی سے 18 سالہ کالج کی طالبہ نائلہ لاپتہ ہوگئی۔

پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مغویہ کے والد نے بتایا کہ وہ 13 جولائی کی صبح اپنی بیٹی کو شاہ فیصل کالونی میں واقع خورشید گرلز کالج چھوڑ کر گئے تھے، جہاں وہ زیرِ تعلیم ہے، تاہم وہ واپس گھر نہیں پہنچی، ہر جگہ تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔

والد نے حکام سے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے، "ہم شدید ذہنی اذیت اور کرب کا شکار ہیں، اپیل ہے کہ ہماری بیٹی کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کروایا جائے۔”

دوسری جانب کشمور پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تقریباً ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی زینت سولنگی کو بازیاب کروا لیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ اغوا کار بھی ہلاک ہو گیا، زینت سولنگی کو 16 جون 2026 کو کرم پور تھانے کی حدود شبیر آباد پولیس پوسٹ کے قریب واقع اس کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں