کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے ایم پی او قانون کے تحت 180 افراد کو نظربند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق سب سے زیادہ ایسٹ زون میں سے 51افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ ویسٹ زون سے 30، سینٹرل سے24، کیماڑی سے 23افراد زیرحراست ہیں۔ کورنگی زون سے22، ساؤتھ سے10، ملیر سے9 اور سٹی ڈسٹرکٹ سے 11افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کو 30روز کےلیے گرفتار کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فہرست میں شامل افراد راستے بند کرنے، دھرنے اور امن و امان خراب کر سکتے ہیں، امن وامان خراب ہونے کی صورت میں عوامی جان ومال کو خطرہ لاحق ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فہرست میں شامل تمام افراد کو 30 دن کیلئے نظربند کرنے کا حکم جاری کیا گیا اور فہرست میں شامل تمام افرار کو گرفتار کر کے ملیر جیل منتقل کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


