ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

نیشنل ایکشن پلان: ملک بھرمیں 182 مدارس سربمہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں گزشتہ دوسالوں میں دہشتگردوں کی گرفتاریوں اور مدارس کے خلاف کاروائی کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں ہو نے والے اجلاس میں رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھرمیں 182مشکوک مدارس بند کیے گئے۔

- Advertisement -

اجلاس کو وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک کے 190مدارس بیرون ملک سے فنڈز وصول کر رہے ہیں پنجاب کے 147سندھ کے 6 خیبرپختونخواہ کے 7 اوربلوچستان کے 30 مدارس غیرملکی فنڈزحاصل کررہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد اورپنجاب کے 100فی صد مدارس کی تلاشی کا کام مکمل کرلیا گیا جبکہ سندھ کے 80فی صد کے پی کے 75اور بلوچستان کے 60فی صد مدارس کی تلاشی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ایوان کو بتایا گیا کہ دو سالوں میں ملک بھرسے دوسالوں میں 533 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ 1ہزار68 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ پنجاب سے 55 سندھ سے 897 بلوچستان سے 193دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ دو سالوں میں 726دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 5ارب 70کروڑ ڈالر کی امداد ملی،1ارب 86کروڑ ڈالر قبائلی علاقوں اور کے پی کے کو دی گئی۔

وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے ارکان کی فہرستیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے دس تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں