تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا، 19 افراد ہلاک، 20 زخمی

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 20 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیس ڈسٹرکٹ ون کے علاقے میں گورنر آفس کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑایا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ دھماکے سے اطراف کی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

افغان میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے جانے والے سکھ برادری کے وفد کو نشانہ بنایا تھا۔

حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 19 افراد میں سے 12 کا تعلق سکھ اور ہندو برادری سے ہے جبکہ دیگر بیس افراد زخمی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کے ڈائریکٹر نجیب اللہ کیماوال نے کہا ہے کہ 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے، جن میں سے اکثر سکھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

صوبائی گورنر عطا اللہ نے واقعے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خودکش تھا تاہم مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -