اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

امریکہ میں بدترین طوفان، انیس ہلاک آٹھ کروڑمتاثر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ میں تاریخ کی بدترین برف باری نےکئی ریاستوں کولپیٹ میں لیے لیا، کم ازکم انیس افراد ہلاک اورساڑھےآٹھ کروڑافراد متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں شدید برفباری کے باعث درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری تک گرچُکا ہے اور دارالحکومت کی سرکاری عماتوں پربھی سفیدی چھا گئی ہے۔

ورجینیا میں برفانی طوفان کے باعث دس ہزار سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے بیشترریاستوں میں وارننگ جاری کرتے ہوئے تعلیمی ادارے اوردفاتر بند کردیے گئے ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق واشنگٹن، نیو جرسی اورنیو یارک سمیت تیس ریاستوں میں تین فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہےجس سے آٹھ کروڑسے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں