تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عجمان : انعامی رقم کے پیغام بھیج کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

عجمان : پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو انعامی رقم کا لالچ دے کر لوٹنے والے 19 ایشیائی شہریوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی پولیس کے کرمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کہ سادہ لوح شہریوں کو دھوکا دہی سے لوٹنے والے ایشیائی گروہ کو حراست میں لے لیا۔

سی آئی ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حماد بن یافور الغافلی نے بتایا کہ انہیں ایک گروہ سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی تھیں جو شہریوں کو 2 لاکھ درہم کی خطیر جیتنے کا میسج کرتا تھا اور انعام کی وصولی کےلیے بھاری فیس اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کا مطالبہ کرتا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے نام سے شہریوں کو پیغامات بھیجتے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حماد کا کہنا تھا کہ پولیس نے موصول ہونے والی رپورٹس کی تحقیقات کیں اور ملزمان کے خلاف ثبوت کرکے روپوش ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے گرفتاری کے بعد جرم کا اعتراف کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عجمان پولیس نے شہریوں نے نامعلوم نمبرز اور افراد کو ذاتی معلومات (جیسے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، جمع شدہ رقم) فراہم نہ کرنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں : عجمان :‌رقم ڈبل کرنے کے بہانے عوام کو لوٹنے والے گروہ گرفتار

یاد رہے کہ رواں برس ستمبر میں عجمان پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو کالے جادو کی مدد سے رقم ڈبل کرنے کا لالچ دے کر لوٹنے والے دو گروہوں کو گرفتار کرکے لاکھوں جعلی نوٹ ضبط کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -