تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 19 مریض جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 128 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 ہو گئی ہے۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید انیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 160 ہو گئی ہے، جب کہ 1 ہزار 379 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 28 ہزار 48 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 599 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 824 ہوگئی۔

کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 511 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 49 لاکھ 50 ہزار 561 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -