تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کراچی: کیماڑی میں پُراسرار بخار سے 16 بچوں سمیت 19 افراد انتقال کر گئے

کراچی میں ضلع کیماڑی کے محمد علی لغاری گوٹھ میں پُراسرار بخار سے دو ہفتے کے دوران 16 بچوں سمیت 19 افراد انتقال کر گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ 30 سے 35 بچے اب بھی بیمار ہیں، غیر قانونی فیکٹریوں کے دھوئیں سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، علاقے میں کوئی ڈسپنسری موجود نہیں۔

ڈی ایچ او کیماڑی ڈاکٹر محمد عارف نے ٹیم کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دو بچوں کی اموات خسرہ سے ہوئی، علی محمد لغاری گوٹھ میں اموات کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ: کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے اموات : محکمہ ماحولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع

ڈاکٹر محمد عارف نے بتایا کہ سیمپلز لیے ہیں جبکہ کیمپ قائم کر کے ڈاکٹر تعینات کر دیا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی کیماڑی مختیار علی ابڑو نے بتایا کہ علاقے میں اب تک 10 بچے جان بحق ہو چکے ہیں، فیکٹریوں کو سیل کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مختیار علی ابڑو نے بتایا کہ فیکٹریوں میں پلاسٹک اور دیگر چیزیں جلائی جاتی تھیں جس کے دھویں سے بچوں میں بیماری پھیلی، دھویں سے بچوں کا گلا خراب ہوتا ہے اور پھر نمونیا جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

ڈی سی کیماڑی کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم اور ضلعی انتظامیہ وہاں موجود ہے، فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر میں پُراسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 12 افراد انتقال کر گئے تھے۔

متاثرہ خاندان موضع تاج پور پیر والا کا رہائشی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے معمولی بخار ہوتا ہے پھر چند گھنٹوں میں مریض کی موت ہو جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -