راولپنڈی میں 19سالہ لڑکی پر سسرالیوں کی جانب سے تشدد کرنے اور اسے زہر دے کر مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے، والد نے مقدمہ درج کروادیا۔
تشدد کا شکار 19سالہ لڑکی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں دم توڑا مقتولہ کے والد سردار ندیم کی مدعیت میں تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، والد نے بتایا کہ یاسر سے بیٹی کی شادی ہوئی، روزانہ تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ تھانہ رتہ امرال میں تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا، قتل کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے، شوہر اور سسرالیوں کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
پچھلے مہینے شیخوپورہ کے نواحی گاؤں نوکریاں میں سسرالیوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ڈنڈوں سے خاتون کی ٹانگیں توڑدی تھیں۔
نواحی گاؤں نوکریاں میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں بہو سسرالیوں کے بدترین تشدد کا شکار ہوئی تھی جبکہ ساتھ ہی بہن کو لینے آنے والے بھائی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شوہر سمیت سسرالیوں نے خاتون کو ڈنڈوں سے مارکر ٹانگیں توڑدیں، بہن بھائی کی حالت غیر ہونے پر سسرالی خاتون کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
جرگے کے حکم پر نئی نویلی دلہن قتل کیس میں نیا موڑ، قبر تیار کرنے والے گورکن کے سنسنی خیز انکشافات


