تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انیس سالہ طالبہ کون سا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہتی ہے؟

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے اکیلے دنیا کے گرد چکر لگانے کی ٹھان لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انیس سالہ بیلجین طالبہ "زارا رَدرفورڈ” دنیا کے گرد اکیلے چکر لگانے والی کم عمر ترین لڑکی بننے کی خواہش رکھتی ہیں، بہت جَلد ہی وہ تنہا اس طویل سفر کے لیے اڑان بھرنے والی ہیں، آج کل اس سفر کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

زارا کا کہنا ہے کہ دنیا کے گرد چکر لگانے کا سفر گینیز ورلڈ ریکارڈ ’اراؤنڈ دی ورلڈ فلائٹ‘ کے مطابق بنایا گیا ہے جس میں باون ممالک اور دنیا کے ایکویٹر کو دو بار پار کرنا شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا باز دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے اپنے شارک الٹرا لائٹ جہاز میں برسلز سے اڑان بھریں گی اُنہیں اس سفر میں تین ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دورانیے میں وہ بحر اوقیانوس، گرین لینڈ، کینیڈا، جنوبی امریکا، الاسکا اور پورے روس تک جائیں گی، زارا ردر فورڈ اپنے سفر کا آغاز انڈونیشیا کی جانب سے کرتے ہوئے یورپ پر اختتام کریں گی۔

زارا ردر فورڈ کا اپنے اس سفر سے متعلق کہنا ہے کہ وہ چودہ سال کی عمر سے ہوا بازی سیکھ رہی ہیں جبکہ اس دوران وہ کئی فلائٹس اُڑا چکی ہیں، اُنہیں گزشتہ سال ہی لائسنس ملا ہے، ہوابازی میں لگاؤ کی بڑی وجہ بیان کرتے ہوئے زارا ردر فورڈ نے بتایا کہ اُن کا پورا خاندان پائلٹ پیشے سے منسلک ہے، اُن کی والدہ اور والد بھی پائلٹ ہیں۔

دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے کا عزم رکھنے والی زارا ردر فورڈ کا کہنا ہے کہ ’اُن کے لیے اس سفر کے دوران سب سے بڑا چیلنج شمالی روس یا گرین لینڈ جیسے دور دراز مقامات ہوں گے، ایسے مقامات پر آبادی بہت کم ہے اور اگر کچھ غلط ہوتا ہے تو وہ تھوڑے مشکل حالات میں گھِر جائیں گی مگر وہ اس سفر کے لیے بہت پر جوش اور تھوڑی بہت ڈری ہوئی بھی ہیں۔

زارا ردر فورڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب اس سفر سے متعلق تحقیق کی تو اُنہیں معلوم ہوا کہ اگر وہ یہ سفر طے کر لیتی ہیں تو وہ بیلجین ملک کی پہلی لڑکی اور دنیا کی کم عمر ترین ہوا باز ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -