بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

نیشنل ٹی ٹوئنٹی؛ حیدرعلی اور ذیشان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ ہی ریکارڈ بن گیا، نوجوان بلے بازوں نے تاریخی پارٹنرشپ قائم کر کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

ملتان میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز ہوگیا۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن اور خیبرپختونخوا مدمقابل ہیں۔

ناردرن نے خیبرپختونخوا کوجیت کیلئے دو سو تینتالیس رنز کا ہدف دیا ہے۔ حیدر علی اور ذیشان ملک نے دوسری وکٹ کیلئے ایک سو اسی رنز کی ریکارڈ شراکت داری کی۔

- Advertisement -

حیدر علی نے اکیاون گیندوں پر اکیانوے رنزبنائے۔یہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

اس سے قبل سنہ 2014 میں یونس خان اور یاسر حمید کے درمیان 169 رنز کی پارٹنرشپ کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں