پیر, جون 8, 2026
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں ‌پر فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلوں پر سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے سزا معطلی کی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مرکزی اپیلوں پر باقاعدہ سماعت کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

عدالت نے دونوں شخصیات کی مرکزی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت نے مرکزی اپیلیں سننے کے فیصلے کے باعث سزا معطلی کی متفرق درخواستوں کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا ہے۔

خیال رہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی تھی کہ ان کی سزا معطلی کی درخواستوں پر پہلے سماعت کی جائے، تاہم عدالت نے مرکزی اپیلوں کو براہِ راست سننے کو ترجیح دی ہے۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے قانونی حلقوں اور سیاسی میدان میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں، کیونکہ 7 مئی کی سماعت اس کیس کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں