اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائدکردی ، جس پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کاعدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے سماعت کی۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائدکردی ، جس پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کاعدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔

- Advertisement -

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر 5گواہوں کو طلب کرتے ہوئے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔

وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے سے 7 دن قبل ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنا ہوتی ہیں ،50کے قریب دستاویزات ایسی ہیں جو پڑھے جانے کے قابل نہیں، یہ دستاویزات اس کیس کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ہم فرد جرم عائد کرنے میں کوئی رکاوٹیں کھڑی کرنا نہیں چاہتے، عدالتی وقت میں یہ دستاویزات فراہم کر دی جائیں ہم 7 دن بعد دوبارہ آ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ تیزی سے کیس کو چلانا چاہتے ہیں،ہم نے دستاویزات کی دوبارہ فراہمی کی درخواست بھی دی ہے۔

190ملین پاؤنڈ کیس میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آئے، بانی پی ٹی آئی نے جج سے مکالمے میں کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے، 8فروری سےپہلے نیب کو جلدی تھی اب ہم چاہتے ہیں ریفرنس جلد مکمل ہو۔

جس پر جج نے کہا کہ آپ پہلے بتائیں آپ کےدانتوں کا چیک اپ ہوا کہ نہیں تو بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ابھی تک دانتوں کا چیک اپ نہیں ہوا ، جیل انتظامیہ نے کہاتھا اتوار کو ڈاکٹر آئےگا، اب جیل انتظامیہ کہہ رہی ہےاگلے اتوار کو ڈاکٹر آئے گا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی طبی معائنے ،دانتوں کے چیک اپ کی درخواست منظور کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں