تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شیخ رشید کا بھی نیب سے بلاوا آگیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے بعد شیخ رشید کو بھی نیب کا بلاوا آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کا دوبارہ طلب کرلیا ہے، نیب کی جانب سے شیخ رشید کو طلبی کا سمن جاری کردیاگیا ہے۔

اس سے قبل نیب نے رواں ماہ کی 24 تاریخ کو بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طلب کیا تھا اور انہیں متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔

شیخ رشید کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا تھا کہ نیب کا کوئی تحریری نوٹس نہیں ملا،میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ شیخ رشید کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا،پولیس سابق وزیر داخلہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

یاد رہے کہ 23 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے،نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں عمران خان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

دوسری جانب 9 مئی کے روز جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل چار بجے طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات، جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل طلب کرلیا

عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے، جہاں جے آئی ٹی عمران خان سے نو مئی واقعات پر تفتیش کرے گی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے دس مختلف جے آئی تیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات میں نامزد ہیں۔

Comments

- Advertisement -