بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

متحدہ پاکستان کے 919 کارکنان سمیت 1900 ورکرز پی ایس پی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی میں 1900 سے زائد سیاسی کارکنان نے شمولیت کا اعلان کردیا، 919 کا تعلق متحدہ پاکستان سے ہے، مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سالہ پارٹی میں تاریخ کی سب سے بڑی شمولیت ہورہی ہے، پی ایس پی کا راستہ حق کا راست ہے۔

کارکنان کے شامل ہونے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں کارکنان و ذمہ داران سمیت پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ اور دیگر پارٹیوں سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے 919 کارکن بھی شامل ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ آج تاریخ کی بڑی شمولیت ڈیڑھ سال کی پارٹی میں ہورہی ہے،پی ایس پی میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں اور کارکنان کی شمولیت ہماری ترقی کی طرف رفتار کی نشاندہی ہے،دعا ہے کہ میرے تمام کارکنان نیک مقصد پر قائم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے آواز اٹھانے پر گولی مار دی جاتی تھی، لندن میں بیٹھا ایک شخص کراچی میں رات کے 3 بجے ایک آواز پر تین ہزار کارکنان جمع کرلیتا تھا، آج اس کے لیے منہ پر ڈھاٹے باندھ کر کوئی سالگرہ کی مبارک باد لکھ دے تو بڑی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی تیس تیس سالہ رفاقتیں چھوڑ کر دوہزار کے قریب کارکنان آج پی ایس پی کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں، دنیا دیکھے آج یہ کیا لینے آئے ہیں؟ میرے پاس کوئی عہدہ یا مراعات نہیں دوسری پارٹیز کے پاس ہیں لیکن اس کے باوجود لوگ انہیں چھوڑ کر میرے ساتھ ایسے قافلے میں شامل ہورہے ہیں یہی سچائی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ حق کاراستہ ہے اس سے بڑھ کر کوئی سچا راستہ نہیں، ان لوگوں کو کوئی گن پوائنٹ پر یا لالچ دے کر نہیں لایا، شروع میں ہمارے ساتھیوں کو کرمنل قرار دینے والوں کو عدالتوں نے آج شریف خاندان کی پوری فیملی کو کرمنل قرار دے دیا ، زرداری صاحب پر کیسز ہیں، شہاز شریف پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کو قتل کرنے کا کسیز ہے ، وہ رپورٹ منظر عام پر آنے والی ہے۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام اشرافیہ ڈکلیئرڈ کرمنل ہے، ان معصوم افراد نے جنہوں نے غلطی کی تو دیکھا جائے ان سے غلطی کرائی گئی، آرمی آپریشن تو 20 سال سے چل رہا ہے امن کیوں نہیں ہوگیا؟ یہ پی ایس پی کا کارنامہ ہے کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر آواز لگاتے ہیں کہ پرچم جلاؤ یوم سیاہ مناؤ لیکن کسی ایک نے بھی پرچم نہیں جلایا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن تو بیس سال سے جاری ہے، آرمی اور رینجرز نے قربانیاں دی ہیں لیکن وہ آپریشن کرسکتے ہیں دلوں کو نہیں ملا سکتے یہ پی ایس پی ملاسکتی تھی اور اسی نے ملایا، یہ پی ایس پی کا کارنامہ ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی آواز کوئی نہیں سنتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں