تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ طلبا کے لئے اہم خبر

ریاض: نیا تعلیمی سال کتنے سیمسٹرز پر مشتمل ہوگا؟ اور کل تعطیلات کتنی ہونگیں؟ سعودی وزرات تعلیم نے واضح کردیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت اٹھائیس اگست دوہزار بائیس کو تمام تعلیمی اداروں میں طلبا کی مکمل واپسی ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ بائیس اگست سے تدریسی عملے کی ڈیوٹی شروع ہوگی جبکہ تعلیم کا آغاز اٹھائیس اگست سے ہوگا، رواں تعلیمی سال میں ایک سیمسٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے، مجموعی طور پر تین سیمسٹرز ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: کفیل کے مرنے کے بعد غیرملکی کارکن کے مسائل کون حل کرے گا ؟

سعودی وزارت تعلیم کے مطابق طلبہ کی واپسی کے ساتھ ہی تعلیمی سال کا پہلا سمسٹر شروع ہوگا جو 30 ربیع الثانی تک جاری رہے گا، دوسرا سمسٹر جمادی الاول کو شروع ہوگا اور 10 رجب تک جاری رہے گا جبکہ ’جبکہ تیسرا اور آخری سمسٹر اتوار 20 رجب سے شروع ہوگا اور یہ جمعرات 4 ذو الحجہ تک رہے گا۔

وزارت تعلیم نے واضح کیا کہ نئے تعلیمی سال میں کل مختلف دس تعطیلات ہیں جن میں سے پانچ طویل ہفتہ وار چھٹیاں ہیں، پہلے اور دوسرے سمسٹر کے اختتام پر، یوم الوطنی اور یوم تاسیس کے علاوہ عید الفطر کی تعطیلات بھی رکھی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -