اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

1971کے جنگی ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان لاہور میں انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: 1971کی پاک بھارت جنگ کےہیرولیفٹیننٹ کرنل محمدسلیمان لاہورمیں انتقال کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق 1971 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کےہیرولیفٹیننٹ کرنل محمدسلیمان خالق حقیقی سے جاملے۔

لیفٹیننٹ کرنل محمدسلیمان کاتعلق اسپیشل سروسزگروپ سےتھا اور انہوں نے نامساعدحالات میں زخمی ساتھی میجرپی ڈی خان کومحفوظ مقام منتقل کیاتھا۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےلیفٹیننٹ کرنل محمدسلیمان کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کوبےمثال جرات اوربہادری پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل محمدسلیمان کوسلیمان عالی شان کےلقب سےپکاراجاتاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں