کراچی:پاکستان سمیت دنیا بھر میں محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، مختلف شہروں میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقا کی کی یاد میں مجالس عزا اور محافل کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
ملک کے مختلف شہروں میں عشرہ محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، محرم الحرام نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاء کی کربلا کے میدان میں اسلام کی بقاء کیلئے عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے۔
ہر سال محرم میں حضرت امام حسینؓ اور انکے شہید رفقا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجالس و محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے، مختلف شہروں میں مجالس اور محافل کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں علماء اور ذاکرین نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقا کی میدان کربلا میں اسلام کی بقا کیلئے لازوال قربانی کو اجاگر کررہے ہیں ۔
کراچی میں مرکزی مجلس عزا نشترپارک میں ہوگی جبکہ دیگر مقامات پر بھی مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے، جو دس محرم الحرام یوم عاشور تک جاری رہیں گی۔
محرم الحرام کی مناسبت سے مختلف شہروں میں شہدائے کربلا کی یاد میں سبلیں بھی لگائی گئی ہیں۔