تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دبئی ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 3 وکٹ پر 255 رنز بنالیے

دبئی: قومی ٹیم نے محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 255 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 255 رنز بنالیے ہیں، حارث سہیل 15 اور نائٹ واچ مین محمد عباس ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار 126 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اظہر علی میچ ختم ہونے سے تین اوور قبل اپنی وکٹ گنوا بیٹھے انہوں نے 18 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل، نیتھن لائن اور جے ایم ہولینڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، آسٹریلیا کے پیسر مچل اسٹارک کے حصے میں کوئی وکٹ نہ آسکی۔

قبل ازیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپننگ بلے باز 108 کے مجموعی اسکور پرکریز پر موجود رہے۔

آل راؤنڈر کھلاڑی محمد حفیظ نے شاندار کم بیک کیا اور  آسٹریلیا کے خلاف 126 رنز کی اننگز کھیلی۔قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 222 کے مجموعی اسکور پر گری، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں امام الحق، اظہرعلی، محمد حفیظ، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، بلال آصف، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عباس اور میرحمزہ بطور 12 ویں کھلاڑی شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیوسکاگنی شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی ٹم پین کررہے ہیں جبکہ شان مارش ان کے نائب کے فرائض انجام دیتے ہوئے دکھائی دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، مچل مارش، مارنس لیوسکاگنی، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، نیتھن لیون پیٹرسڈل اورجان ہولینڈ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی بال ٹیمپرنگ کے معاملے کے بعد یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے اور اسے ڈیم کے لیے کرکٹ کے میدان میں اپنی کھوئی ہوئی ساخت واپس بحال کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں تجربہ کار اور پاکستانی ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں‘ سرفراز احمد

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

Comments

- Advertisement -