The news is by your side.

Advertisement

لاہورسے دوکارچورگرفتار، تیرہ مسروقہ گاڑیاں برآمد

لاہور : اینٹی وہیکلز لفٹنگ اسٹاف ماڈل ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیرہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں کار چوری گینگ کا سرغنہ محمد اویس عرف لاہوری اور ساتھی آفتاب احمد شامل ہے۔

ملزمان اپنے طریقہ واردات میں تجارتی مراکز، رہائشی پلازہ، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کرمانسہرہ لے جاتے تھے۔

دوران تفتیش ملزمان نے ماڈل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مصطفی آباد اور ٹبی سٹی کے مختلف تھانوں کی حدود سے کار چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور وہ اس سے قبل بھی کار چوری کے متعدد مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں