جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

صرف 6 گھنٹے میں ڈھائی کلومیٹر طویل سڑک بنانے کا حیرت انگیز کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

(12 دسمبر 2024) مزدوروں نے صرف 6 گھنٹے کے مختصر وقت میں ڈھائی کلومیٹر طویل سڑک بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

پاکستان میں سڑکوں کی تعمیر میں مہینے اور سالوں لگتے ہیں مگر چین میں مزدوروں نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالے بغیر ڈھائی کلومیٹر طویل سڑک صرف 6 گھنٹے کے مختصر وقت میں بنا ڈالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2.4 کلومیٹر طویل خستہ حال سڑک کی دوبارہ تعمیر کرنا تھی۔ تاہم مصروف شاہراہ ہونے کے باعث اس کی تعمیر رات میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کسنٹرکٹرز منیجرز کے اس فیصلے پر مزدوروں نے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ آئے بغیر رات میں اس کی تعمیر شروع کی اور صرف 6 گھنٹے میں اپنا کام مکمل کر دیا۔

اس مختصر وقت میں مزدورں نے 8 ہزار ٹن اسفالٹ بچھا کر بیجنگ کے چوتھے رنگ روڈ کو صبح ہونے سے قبل مکمل کیا اور صبح معمول کے مطابق مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہی۔

 

واضح رہے کہ کچھ برس قبل ایک چینی کمپنی نے صرف 29 گھنٹوں میں اپارٹمنٹ کے لیے عمارت کھڑی کر دی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں