منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

بینک کے لاکرز میں رکھا گیا ’’پونے 3 کلو سونا‘‘ کہاں‌ گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

(16 فروری 2026) بینک کے لاکرز میں رکھے صارفین کا کروڑوں روپے مالیت کا پونے تین کلو سونا غائب ہو گیا حقیقت کھلی کو سب حیران رہ گئے۔

یہ واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا جہاں ایک بینک کی برانچ کے لاکرز میں مختلف صارفین کا رکھا گیا کروڑوں روپے مالیت کا سونا غائب ہو گیا اور جب حقیقت سامنے آئی تو سب حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بینک کے افسر نے پونے تین کلو سے زائد وزن کا یہ سونا جوئے میں ہار دیا۔ پولیس نے اس کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم بینک منیجر نے صارفین کی رضامندی کے بعد ان کا سونا لاکرز میں سے نکال کر ایک فنانس کمپنی کے پاس رکھوایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لاکرز سے نکالا گیا سونے 2780 گرام (پونے تین کلو سے زائد) تھا، جس کی مالیت 3.5 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 10 کروڑ روپے سے زائد) بنتی ہے۔

یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب رواں ماہ کے آغاز میں مذکورہ بینک کے چیف منیجر نے پولیس تھانے میں لاکرز سے سونا غائب ہونے کی شکایت درج کرائی۔

پولیس نے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ ملزم بینک منیجر نے سونے کے عوض فنانس کمپنی سے حاصل رقم آن لائن جوئے میں ہار دی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تقریباً 700 گرام سونا برآمد بھی کر لیا ہے۔ تاہم اب بھی دو کلو سے زائد سونا غائب ہے۔

بینک حکام کے مطابق فنانس کمپنیوں کی جانب سے مطلوبہ تعاون نہیں مل رہا، جس سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اب اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں