تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ جانے والے 2 افغان شہری گرفتار

کراچی: پشاور ائیرپورٹ پر  سے جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ جانیوالے 2 افغان بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے ایمیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 2 افغانی شہری کو آف لوڈ کر دیا گیا، دونوں بھائی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 637کے ذریعے دبئی براستہ برطانیہ جارہے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جب ایمیگریشن نے دونوں مسافروں سے جانچ پڑتال کی تو وہ افغانی نکلے، مسافر محمد آصف اور محمد حامد خان دونوں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں نے دوران پوچھ گچھ اس بات کا انشاف کیا کہ 30نومبر کووہ اسلام آباد آئے تھے، مسافروں نے جعلسازی کے ذریعے NICOPSحاصل کئے تھے۔

دونوں ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں