تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

افغانستان میں دو بم دھماکے، 9 کم عمر بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے دو صوبوں میں بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکا افغانستان کے شمال مشرقی صوبے تخار کے ضلع درقد میں ہوا جس کے نتیجے میں اسکول جانے والے 9 طلب علم جاں بحق ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق بم سڑک کنارے نصب تھا اور جیسے ہی بچے یہاں سے گزرنے لگے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

گورنر تخار جواد ہجیری کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے گیارہ سال کے درمیان تھیں جبکہ تین بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ دوسرا دھماکا پکتیکا کے گاؤں سلطان میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 7 جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی، تخار کا شمار طالبان کے زیر اثر علاقوں میں ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -