The news is by your side.

Advertisement

جمشید ٹاؤن میں مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملے کے 2 مقدمات درج

کراچی : جمشید ٹاؤن میں مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملے کے 2 مقدمات جمشید کوارٹرتھانے میں درج کرلئے گئے ، مقدمات دہشت گردی اور غیرقانونی اسلحے کی دفعات کے تحت درج کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمشید ٹاؤن میں مفتی عبداللہ پرقاتلانہ حملے کے 2مقدمات درج کرلئے گئے ، مقدمات سرکار کی مدعیت میں جمشید کوارٹرتھانے میں درج کئےگئے۔

مقدمات دہشتگردی،غیرقانونی اسلحےکی دفعات کے تحت درج کئےگئے اور گرفتار ملزم مدثر اور فرار ساتھی فرحان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

دونوں مقدمات اے ایس آئی حاکم کی مدعیت میں درج ہوئے، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا فرحان ساتھ تھا جوبھاگ گیا، ملزم مدثر کو مفتی عبداللہ پر فائرنگ کے بعد شہریوں نے پکڑا تھا ، ملزم سے 9ایم ایم پستول ،6گولیاں ،موبائل ،موٹر سائیکل ملی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کئی پولیس افسران سے رابطے میں بھی تھا۔

یاد رہے جمشید روڈ ایک نمبر میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام زخمی کردیا تھا ، جن کی شناخت مولانا عبداللہ کے نام سے ہوئی تھی۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں اور سیکیورٹی گارڈز نے ایک مبینہ ملزم کو پکڑ لیا تھا اور دوسرا فرار ہوگیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں