تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں

انجری کا شکار ہونے والے آلراؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ خیبر پختونخواہ کے کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد اور آلراؤنڈر وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں شامل پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑی آج رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے، جہاں انہیں تین روز کی آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعدقومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

فہیم اشرف اور حسن علی اگلے ہفتے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روزہ آئیسولیشن مکمل کرنا ہوگی۔ممکنہ طور پر دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے۔

15 رکنی اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان) (سنٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (خیبر پختونخوا)، عبداللہ شفیق (سنٹرل پنجاب)، اظہر علی (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث رؤف (ناردرن) افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبر پختونخوا)، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی ( خیبرپختونخوا) ، شان مسعود (بلوچستان) اور زاہد محمود (سندھ)

Comments

- Advertisement -