تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال گولہ باری، 2 شہری شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 بزرگ شہری شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں 75 سال کے لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر اور راکٹ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی فوجی زخمی ہوئے اور چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی محمد شیراز شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے جوانوں میں نائک تنویر،لانس نائک تیموراسلم اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ نازک صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -