منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پنجاب سے بلا کر اغوا کیے گئے 2 شہری کراچی سے بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اے سی ایل سی اور سی پی ایل سی نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں اے سی ایل سی اور سی پی ایل سی نے سائٹ ایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ اس موقع پر پولیس اور ملزمان  میں مقابلہ ہوا جس میں چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق ملزمان نے پنجاب سے آئے ہوئے 2 شہریوں کو بہادر آباد کی حدود سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی کے لیے اہلخانہ سے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا اور دباؤ ڈالنے کے لیے شہریوں پر تشدد کی ویڈیو اہلخانہ کو بھیجی دی

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو اٹلی بھیجنے کا جھانسہ دیکر فنگر پرنٹ کیلیے سرگودھا سے کراچی بلایا تھا۔ ملزمان نے شہری سے آن لائن رابطہ کیا تھا اور بیرون ملک بھیجنے کیلیے 35 لاکھ میں بات ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں