تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے 2 گھنٹے سے زائد وقت کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فوادچوہدری کا دو روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

پولیس کی جانب سے فوادچوہدری کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو 27 جنوری کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم سنایا ہے۔

اس سے قبل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے کہا کہ فوادچوہدری نے تقریر سے عوام کو بغاوت پر اکسانےکی کوشش کی ان کا مقصد الیکشن کمیشن ملازمین کو خطرے میں ڈالنا بھی تھا عدالت کے سامنے مواد رکھ سکتاہوں، الیکشن کمیشن کوپرائیویٹ لوگوں کی جانب سےدھمکی آمیزخط بھیجے گئے میں وہ مواد عدالت کو چیمبرمیں دکھا سکتا ہوں، پبلک میں نہیں۔

پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ فوادچوہدری کےگھروں کےسرچ وارنٹ کےبعدتلاشی لینی ہے فواد چوہدری کے موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں ان کا فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ اور وائس میچ کرانا ہے وائس میچ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ تفتیش میں ضروری ہے فوادچوہدری کاموبائل کسٹڈی میں لینابھی ضروری ہے۔

وکیل فوادچوہدری قیصر امام نے جوابی دلائل میں کہا کہ فوادچوہدری عدالت میں ہیں تلاشی پر اعتراض ہے؟ جس پر فوادچوہدری نے لقمہ دیا تلاشی لینی ہے تو لےلیں فیملی سےملاقات کی اجازت دی جائے۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نے اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں 5،10 منٹ ملاقات کر لیں۔ فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے یہ بےوقوف لوگ ہیں، یہ عمران خان کو تنہا کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی میں جو بھی بولتا ہے اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے پہلےشہبازگل پھر اعظم سواتی اور اب مجھےگرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو رات میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی تھی۔

فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے یہی مقدمہ نیلسن منڈیلاپر بھی درج تھا۔

Comments

- Advertisement -