تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مقبوضہ کشمیر: بھارتی ایئرفورس اسٹیشن پر دھماکوں سے کھلبلی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے بیس میں دو دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت تین زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے سری نگر کے علاقے بربر شاہ میں کئے گئے، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی جبکہ قابض بھارتی فوج نے دستی بم حملوں کے بعد علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے جموں ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل ایریا میں ہوئے،دھماکو ں کے بعد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی سرکار کی جانب سے بلائی گئی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -