کراچی: کورنگی سے لاپتہ 2 لڑکیاں پنجاب پہنچ گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں کراچی واپس لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ 2لڑکیاں پنجاب پہنچ گئیں، ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ کنزہ اور نائلہ اس وقت ریلوے پولیس کی تحویل میں ہیں، ریلوے پولیس نے رابطہ کیا اور تفصیلات بتائیں۔
ساجد امیر سدوزئی کا کہنا تھا کہ کراچی سے تفتیشی پولیس لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے ، لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔
ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ دونوں لڑکیوں کے والدین نے اغواکا مقدمہ درج کرایا تھا تاہم لڑکیوں سے بیان لینے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقےکورنگی نمبر دو سے دو سہیلیاں پراسرارطورپرلاپتہ ہوگئیں تھیں ، لڑکیوں کی عمربارہ ،چودہ سال تھی ، چودہ سالہ نائلہ ہفتے کوکورنگی میں اپنی سہیلی کنزیٰ کے گھرآئی تھی۔
کنزیٰ کے والد کا کہنا ہے دوپہرکا وقت تھا وہ چھت پر تھا بچیاں گھر میں تھیں اور چھت سے نیچے آیا توبچیاں نہیں تھیں۔3
گھروالوں نے بتایا تھا کہ باہر گئی ہیں، بچیوں کوعلاقےمیں تلاش کیا نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی، محمدجنید کی جانب سے تھانہ زمان ٹاؤن میں اغواکامقدمہ درج کرایاگیا تھا۔