بیروت (8 مارچ 2026): جنوبی لبنان میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج علی الصبح جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے ایک کی شناخت 38 سالہ سارجنٹ فرسٹ کلاس ماہر خاطر کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مجدل شمس سے تھا۔ ماہر خاطر 91ویں گیلیلی ریجنل ڈویژن کے کومبیٹ انجینئرنگ یونٹ میں بھاری مشینری کے آپریٹر تھا۔
آئی ڈی ایف نے بتایا کہ دوسرے فوجی کا نام بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واقعہ جنوبی لبنان میں ایک فوجی چوکی کے قریب پیش آیا جو اسرائیلی سرحدی بستی منارہ کے بالکل سامنے واقع ہے۔ علاقے میں آپریشن کے دوران ایک پوما بکتر بند گاڑی پھنس گئی تھی، اسرائیلی فوج نے اسے نکالنے کیلیے ایک اور پوما بکتر بند گاڑی اور دو D9 بلڈوزر بھیجے۔
تحقیقات کے مطابق ان میں سے ایک D9 بلڈوزر کو کسی گولے (ممکنہ طور پر ٹینک شکن میزائل یا مارٹر) سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور دونوں فوجی ہلاک ہوئے۔
واقعے میں ایک افسر زخمی بھی ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


