تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مظفرآباد: بھارتی فضائیہ کے دولڑاکا طیارے تباہ، ایک طیارہ مقبوضہ میں گرکر تباہ ہوا ہے، دو پائلٹ ہلاک جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طیارے گرانے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دو طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔ بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں  گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا  گیا ہے۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے بتایا جارہا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کرکے وہ اسی علاقے میں کہیں چھپا ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے  پاکستان کی سرحدی حدود عبور کی جس کے بعد  پاک فضائیہ نے انہیں مارگرایا ہے۔ ایک طیارہ  آزاد جموں کشمیر کی حدود میں گرا ہے اور دوسرا بھارتی مقبوضہ کشمیر میں گرا ہے۔ زمین پر موجود افواج نے ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں طیاروں نے پاکستانی ایئر اسپیس کو عبور کرنے کی کوشش کی تھی جس کے سبب پاکستان کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بھارت نے سری نگراورچندی گڑھ کے ایئر پورٹس پر سول فضائی آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔

بھارت انتظار کرے، جواب ضرور دیا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں بلکہ پاکستان نے مادر وطن کے دفاع کا اظہار کیا ہے۔ گرانے سے قبل طیاروں کو باقاعدہ وارننگ دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا ضرور جواب دیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی سول ملٹری اجلاس کی قیادت کی تھی جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ بھارت نے در اندازی کرکے پہل کی گئی ہے، اب پاکستان اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر اس کا جواب دے گا۔

پاکستان نے یہ سارا معاملہ اقوام متحدہ سمیت دنیا کے دیگر اہم ممالک کے سامنے بھی رکھا ہے جبکہ او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا دعوت نامہ بھی منسوخ کرے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی 4 شہری شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

یاد رہے کہ گزشہ رات بھی بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹر میں بلاشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ سمیت چار افراد شہید جبکہ 11 شہری زخمی ہوئے تھے۔

ایل او سی سے متصل عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر، جھمپ سیکٹر پر بھارتی افواج نے  گولہ باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہونے پر مجبور ہوگئیں۔

Comments

- Advertisement -